Wednesday, May 8, 2024

آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری، پاکستان نے 5 ارب ڈالر کی رقم کا بندوبست کر لیا

آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری، پاکستان نے 5 ارب ڈالر کی رقم کا بندوبست کر لیا
August 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کرتے ہوئے 5 ارب ڈالر کی رقم کا بندوبست کر لیا۔

چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف پیکیج سے رقم ملنے کا راستہ ہموار کردیا۔ چین سے 2.3 ارب ڈالرکے قرضوں کی واپسی مؤخر جبکہ سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز کی پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی موخر کر دی۔

 دوسری جانب متحدہ امارات نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔ زراعت، ٹیکنالوجی، لاجسٹک اور انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ہفتے ہوگا۔