Saturday, April 20, 2024

آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان

آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان
January 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کو راتوں رات ختم کرنا ممکن نہیں، سویلین حکومت کے پاس اگر ذمہ داری ہے تو اختیار بھی ہونا چاہیے، اختیارکسی اور کے پاس ہو تو سسٹم نہیں چل سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا وہ قاتلانہ حملے کے بعد خود کو اب محفوظ تصور نہیں کرتے، لیکن ایسا نہیں ہو گا کہ خوف سے اندر بیٹھ جائیں، بھرپور مہم چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی ایسا کیس نہیں، جس میں انہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑے۔ پاکستان میں معاشی استحکام صرف شفاف الیکشن کے ذریعے ہی آ سکتا ہے۔