Thursday, May 2, 2024

آئی ایم ایف کا پیکیج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے کافی ہوگا، بلومبرگ رپورٹ

آئی ایم ایف کا پیکیج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے کافی ہوگا، بلومبرگ رپورٹ
January 9, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا پیکیج پاکستان کو جون تک ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کافی ہوگا۔

اپنی رپورٹ میں آئندہ کے خدشات بارے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2024 تک پاکستان کو بڑی ادائیگیاں کا سامنا ہوگا جس کی ادائیگی کے بارے میں سرمایہ کارفکر مند ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بانڈز کی بے قدری کا بھی اندیشہ ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف 2.6 ارب ڈالر کا باقی ماندہ پیکیج دینے سے کترا رہا ہے، تاہم، پیکیج کی رقم جاری کرنے سے انکار کو بلاوجہ قرار دے دیا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکیج سے رقم ملنے پر دوست ممالک اور ورلڈ بنک سے 5 ارب ڈالر کی رقم بھی آٓسکتی ہے۔