Friday, May 17, 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اپریل میں شرح سود مزید بڑھانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اپریل میں شرح سود مزید بڑھانے کا مطالبہ
March 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے پاکستان سے اپریل میں شرح سود مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، شرح سود مزید بڑھانے کا کہہ دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اپریل میں شرح سود دو فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

شرح سود بیس سے بڑھ کر بائیس فیصد ہوجائے گی، عالمی بینکنگ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک میں کم عرصے میں شرح سود میں بڑا اضافہ ہوگا۔