Saturday, April 27, 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان کو وزیراعظم ریلیف پیکیج پر نظرثانی کا مشورہ

آئی ایم ایف کا پاکستان کو وزیراعظم ریلیف پیکیج پر نظرثانی کا مشورہ
March 12, 2022 ویب ڈیسک

- اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کو وزیراعظم ریلیف پیکیج پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنا ہے تو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سمیت سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے حکومت سے سخت اقدامات کرنے کا مشورہ دیدیا۔ آئی ایم ایف نے 660 حکومت سے ارب روپے بجٹ خسارے کی موجودگی میں 265 ارب روپے کا ریلیف نہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے تاریخی خسارے کو 200 ارب روپے کم کرنے کے اقدامات کی تجویز طلب کرلی۔ آئی ایم ایف نے محصولات بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس کے سلیبس کم کر کے چھوٹ کو ختم کرنے اور بجلی، گیس اور ٹیکس چوری کو روکنے کی ہدایت کر دی۔ آئی ایم ایف حکومت کو پہلے ہی آمدنیوں کی شرح کے تحت ٹیکس چھوٹ دینے سے منع کر چکا ہے۔ حکومت کو یہ تمام اقدامات آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو آئی ایم ایف حکام سے ہونے والے مذاکرات کے نئے دور میں وزیر خزانہ شوکت ترین خود شامل ہونگے۔ پاکستان کو ان مذاکرات کی کامیابی پر 800 ملین ڈالر کی قسط حاصل ہوگی۔