Friday, May 17, 2024

آئی ایم ایف کا اعتراض، حکومت نے سستا پٹرول اسکیم فی الحال مؤخر کردی

آئی ایم ایف کا اعتراض، حکومت نے سستا پٹرول اسکیم فی الحال مؤخر کردی
March 22, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف کے اعتراض پر حکومت نے موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے سستا پٹرول اسکیم فی الحال مؤخر کردی۔

سستا پٹرول سکیم  شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس سکیم پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا تھا، اب اس اسکیم کو نئے طریقے سے لانچ کرنے پر کام ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسکیم پر 2 اعتراضات کئے تھے۔

پہلا، اس اسکیم کی لانچ سے پہلے آئی ایم ایف کے حکام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ دوسرا، ا سکیم کے عملی طریقہ کار میں خامیوں کی وضاحت نہ کی جاسکی۔ کوئی بھی سبسڈی لانچ کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا لازم ہے۔

قرضے کی اجازت دینے کے لیے آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کو وضاحتیں درکار ہوتی ہیں۔ آئندہ بجٹ تک اب اس سکیم کے عملی ہونے کا امکان کم ہے۔