Sunday, September 8, 2024

آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان کو خود فیصلے کرنا ہونگے، نیڈ پرائس

آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان کو خود فیصلے کرنا ہونگے، نیڈ پرائس
March 9, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ ہموار کرنے کیلئے پاکستان کو خود فیصلے کرنا ہوں گے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور امریکا کی مدد سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر آسکتا ہے۔ پاکستان پائیدارترقی کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کےساتھ کام کررہا ہے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اقتصادی، سکیورٹی، سیاسی چیلنجز پر پاکستان کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے۔ مستحکم، پُرامن اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔

ادھر پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کی اہم میٹنگ آج ہوگی، حکومت قرض کی اگلی قسط کیلئے تمام پیشگی شرائط پوری کرچکی، آئی ایم ایف حکام نے بھی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔