Friday, May 3, 2024

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نہ دینے کا کہا ہے، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نہ دینے کا کہا ہے، اسحاق ڈار
October 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نہ دینے کا کہا ہے ان کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی پالیسیاں جاری رکھے گا۔ 

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ کہا فیٹف کا اجلاس جلد ہونے والا ہے۔ اُمید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ فیٹف نے اگر کوئی اعتراض کیا بھی تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسحا ق ڈا ر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ 32.4 ارب ڈالر لگایا ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈی نہ دینے کا کہا جس پر آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ادائیگیوں کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی معاشی پالیسیاں جاری رکھے گا۔۔ آئی ایم ایف پروگرام 2016 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی مکمل کیا تھا تاہم پچھلی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے آئی ایم ایف کو خدشات تھے۔

ایٹمی پروگرام پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔۔ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔