Thursday, March 28, 2024

آئی ایم ایف اور عالمی بینک رپورٹس سے ظاہر ہے امپورٹڈ حکومت کو مستحکم معیشت ملی، عمران خان

آئی ایم ایف اور عالمی بینک رپورٹس سے ظاہر ہے امپورٹڈ حکومت کو مستحکم معیشت ملی، عمران خان
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک رپورٹس سے ظاہر ہے امپورٹڈ حکومت کو مستحکم معیشت ملی۔ 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا، جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے امپورٹڈ حکومت کو بلندی کی جانب گامزن مستحکم معیشت ملی، لیکن یہ اس کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچانے میں ناکام رہے۔

عمران خان کا پیغام میں کہنا تھا کہ اقتصادی سروے عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی، مجرموں کے گروہ کا واحد کارنامہ ہے کہ پاکستان کے چوری کیے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا۔ ایک سوال پوری قوم کی زبان پر ہے کہ پاکستان کے خلاف مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے۔