Tuesday, April 23, 2024

آئی ایم ایف 19 اگست تک پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز دینے پر رضامند

آئی ایم ایف 19 اگست تک پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز دینے پر رضامند
August 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف 19 اگست تک پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز دینے پر رضامند ہو گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس اب 28 اگست کونہیں بلکہ 18 یا 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کو حتمی تاریخ سے آج یا کل آگاہ کر دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کیلنڈر میں تبدیلی کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ کیلنڈرمیں تبدیلی آئی ایم ایف کی سائٹ پر آئندہ دو روز میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے 34 ارب ڈالر دیگر ذرائع سے لائن اپ کرنے کی یقین دہانی تسلیم کر لی ہے۔ رقم کی ادائیگی سے قبل اسلام آباد سے بھی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس اعلان سے ڈالر کی اڑان میں کمی آئے گی۔