Wednesday, May 1, 2024

آئی ایم آئی کا حکومت کو بے ہنگم ڈیوٹیز اور ٹیکس لگانے کی روش ترک کرنے کا مشورہ

آئی ایم آئی کا حکومت کو بے ہنگم ڈیوٹیز اور ٹیکس لگانے کی روش ترک کرنے کا مشورہ
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے شرائط کے بعد مشورے بھی شروع کردیئے، پاکستان میں بے ہنگم ڈیوٹی اور ٹیکس لگانے کی روش ترک کرنے کا مشورہ دیدیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی طرف سے دو ٹیکس آرڈیننس کے اجرا کے بعد مشوروں کی بوچھاڑ کردی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ اور ہزاروں آئٹمز پر اضافی ڈیوٹیز کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔ زرعی شعبے پر نئے سیلز ٹیکس اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ موجودہ اشیائے خور ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بحران کے پیش نظر ان اقدامات کا منفی اثر ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پٹرولیم مصنوعات پر مجوزہ 10.5 فیصد ٹیکس پر بھی نظر ثانی کا کہہ دیا۔ اس اقدام سے پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف میں کمی ہونے پر زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے قبل آئی ایم ایف سے مشاورت کی جائے۔ زرعی ادویات، کھاد، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے پلان میں احتیاط برتی جائے۔ حکومت زرعی شعبے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 150 ارب روپے حاصل کرنا چاہتی ہے۔