Wednesday, September 18, 2024

آئرلینڈ ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آئرلینڈ ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
November 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آئرلینڈ ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ آخری میچ میں پاکستان کو 34 رنز سے شکست دی۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ نے بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سوسڑسٹھ رنز بنائے۔ قومی ٹیم 168 رنز کے تعاقب میں 133 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو ہرا کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

جویریہ خان 50، ندا ڈار 26 اور فاطمہ ثنا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ آئرلینڈ کی آرلین کیلی اور لورا ڈیلانی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جین میگوائر انے 2 اور ایمر رچرڈ سن نے ایک وکٹ حاصل کی۔