Saturday, April 20, 2024

آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
June 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ وفاق سے 1 ہزار 29 ارب روپے ملنے کا تخمینہ غیر ترقیاتی مصارف اور صوبائی محصولات کے ہدف میں اضافہ ہوگا۔332 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی پروگرام، سب سے زیادہ فنڈز ایجوکیشن سیکٹر کے لئے مختص کئے جارہے ہیں۔

مالی سال دوہزار بائیس تیئس کے لئے سندھ کا میزانیہ تیار کرلیا گیا، عبوری اعداد وشمار کابینہ کی منظوری سے سندھ اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے لیے سندھ حکومت کے محاصل میں 27 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال سندھ کو وفاقی قابل تقسیم محاصل پول سے873140ملین روپے ملیں گے۔ سندھ حکومت کےغیر ترقیاتی مصارف میں اضافہ ہوگا
آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے مالیاتی شیئر اضافے کے ساتھ 1029 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

نئے مالی سال میں سندھ حکومت کی بجٹ ترجیحات میں تعلیم،سوشل پروٹیکشن ،تخفیف غربت، امن عامہ شامل ہیں۔ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر اخراجات 90 ارب روپے، ایجوکیشن سیکٹر کا مجموعی بجٹ 34ہزار217ملین روہے ہوگا۔ ماں و بچے کی صحت سے متعلق پروگرام کو سندھ کے مزید اضلاع میں توسیع دی جائے گی۔ کراچی میں الیکٹرک بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ نظام کےلیے جامع اسٹڈی کرائی جائے گی۔

آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے 500 الیکٹرک بسوں کی اسکیم تجویز پیش کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے لیے بی آر ٹی اسکیم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجویز ہے۔ پیپلز انٹرا سٹی منصوبے کے تحت حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ڈیزل ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔