Saturday, May 11, 2024

آئندہ حکومت تب لوں گا جب مکمل اختیار ہو، عمران خان

آئندہ حکومت تب لوں گا جب مکمل اختیار ہو، عمران خان
July 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت تب لوں گا جب مکمل اختیار ہو، مکمل طاقت ملے گی تو سب کا احتساب کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خفیہ طاقتیں الیکشن کو کنٹرول کرنا چاہتی ہیں، یہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس خریدنے کی کوشش کریں گے،،، مسٹر ایکس کو آرڈر ملا نون لیگ کو ہر صورت جتانا ہے۔

عمران خان مزید بولے اسٹیبلشمنٹ کا مطلب فوج ہے، اس سے کیوں لڑیں گے؟ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں۔