Tuesday, April 23, 2024

آئندہ چند روز میں ملکی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونیکی توقع ہے، سلمان نعیم

آئندہ چند روز میں ملکی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونیکی توقع ہے، سلمان نعیم
February 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین گروپ کے رکن سلمان نعیم کہتے ہیں کہ آئندہ چند روز میں ملکی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے کی توقع ہے۔

ہفتہ کے روز 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی بہت کچھ ہو جائے گا، مسلم لیگ ن، جے یو آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء ہمارے گروپ سے رابطے میں ہیں۔

سلمان نعیم نے کہا کہ گروپ لیڈر جہانگیر ترین کی سربراہی میں مشاورتی اجلاسوں کے نتائج آئندہ چند روز میں سب کے سامنے لائے جائیں گے۔ فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔