Sunday, May 19, 2024

آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی لیکن عمران خان حکومت میں نہیں ہوں گے، یوسف رضا گیلانی

آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی لیکن عمران خان حکومت میں نہیں ہوں گے، یوسف رضا گیلانی
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی لیکن عمران خان حکومت میں نہیں ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا عمران نے بطور وزیر اعظم اپوزیشن کا الیکشن کا مطالبہ نہیں مانا تو اب حکومت ان کا مطالبہ کیسے مانے۔ وہ مذاکرات چاہتے ہیں، غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھیں تاکہ کوئی راستہ نکلے۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے۔ عمران خان کو معلوم ہے اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا جو وزیراعلی ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا ۔ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی۔