نون لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ
لاہور (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات جیت کر نون لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی، پنجاب میں 120 سے 125 سیٹیں جیتیں گے۔
رانا ثناء اللہ نے سوال کیا کہ کیا ہم اس لئے لاڈلے ہوگئے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہوگئے؟ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، نو مئی کے ذمہ داروں کو الزام کا سامنا کرکے سزا بھگتنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو دو مرتبہ ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ کا آغاز کریں گے، ہر ڈویژن کو علیحدہ سے دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔