Sunday, September 8, 2024

آئندہ عام انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن
April 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے آئندہ عام انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سندھ، بلوچستان، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے پڑیں گے۔