Friday, April 26, 2024

آئندہ عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوا دی

آئندہ عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوا دی
November 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پری الیکشن تیاریوں کے لئے اٹھارہ ارب روپے مانگ لئے۔ الیکشن کمیشن نے کل سینتالیس ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔ جو تین مراحل میں دئیے جائیں گے۔ رواں مالی سال میں ستائیس آئندہ مالی سال میں بیس ارب روپے ملیں گے۔

انتخابی مواد کی خریداری کے لئے اٹھارہ ارب روپے چند ہفتوں میں فراہم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی نئی ڈیمانڈ وزارت خزانہ اور ای سی سی کو بھجوا دی۔