Wednesday, April 24, 2024

آئندہ الیکشن اپریل اور مئی میں ہو جائیں گے، شیخ رشید

آئندہ الیکشن اپریل اور مئی میں ہو جائیں گے، شیخ رشید
November 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا آئندہ الیکشن اپریل اور مئی میں ہو جائیں گے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ۔ عمران خان نے اداروں کا ساتھ دے کر دور اندیش ہونے کا ثبوت دیا۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، لال حویلی سے عوام کا سمندر لے کر مارچ میں شرکت کرینگے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا اسحاق ڈار صاحب معیشت درست کرنے آئے تھے، ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا، کرپٹ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ لوگوں کے پاس گیس کے بل دینے کے پیسہ نہیں، معاشی حالات سنگین اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہے۔ نااہل حکومت ملک پر مسلط ہورہی ہے۔