Friday, April 19, 2024

آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات متوقع

آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات متوقع
March 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کریں گے۔

وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچا دیا، وزیراعظم ناراض ارکان سے بھی ملیں گے۔

عمران خان سے ملاقات سے قبل قاف لیگ کی قیادت حتمی فیصلے کیلئے آج سر جوڑے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزرا کے علیم خان کو منانے کے لیے بیک ڈور رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔