Wednesday, April 24, 2024

آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 110، 20 کلو تھیلے میں 210 روپے اضافہ

آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 110، 20 کلو تھیلے میں 210 روپے اضافہ
May 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آٹے کے10 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 110 جبکہ 20 کلو تھیلے میں 210 روپے اضافہ ہوگیا، عوام کے لیے دووقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی، فلوز ملز مالکان نے گندم مہنگی ہونے کا واویلا کردیا۔

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک تنگی اور آٹاغائب ہوگیا، فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ آٹے کے 10 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 110 جبکہ 20 کلو تھیلے میں 210 روپے اضافہ کردیا۔

آٹے کا 10 کلو گرام تھیلا 660 روپے جبکہ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 1310 روپے کا ہو گیا۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم ملنے کے باعث ریٹ بڑھانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اب دو وقت کی روٹی مزید مشکل ہوگئی۔ شہریوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرنے کی اپیل کردی۔