Sunday, September 8, 2024

آسٹرین وزیرخارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آسٹرین وزیرخارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آسٹرین وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود بولے مقبوضہ کشمیر اور یوکرین کی صورتحال زیربحث آئی، موجودہ صورتحال میں ہمارے تحفظات ہیں، اقتصادی نقصان کا سامنا ہے، تنازعات سفارتکاری سے حل ہونے چاہئیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا یہ انتہائی اہم موقع پر اہم دورہ ہے، آسٹریا پاکستان دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری پر مفید گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال خصوصاً افغان اُمور پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور اور یوکرین جنگ کی صورتحال زیربحث آئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے مابین کلیدی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے یوکرائن کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی۔ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہا‍ں ہے۔ یوکرائن، روس جنگ سے ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یوکرائن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راستے کھولے جائیں۔پاکستان نے اپنے خطے میں 30 سال سے زیادہ جنگ دیکھی ہے۔

آسٹرین وزیر خارجہ کے ہمراہ کاروباری وفد بھی پاکستان آیا ہے، آسٹرین وزیر خارجہ لاہور بھی جائیں گے۔