Sunday, May 22, 2022

آسٹریلین ٹینس پلیئر ایشلے بارٹی نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

آسٹریلین ٹینس پلیئر ایشلے بارٹی نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
March 23, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - ورلڈ نمبرون ویمن ٹینس پلیئر آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔

25 سالہ ایشلے بارٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا، ایشلے کے مطابق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا لیکن سپورٹ کرنے پر وہ فینز کی شکر گزارہیں۔

ایشلے بارٹی نے کیرئیر میں تین گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کئے، انہوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔