آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ایک ہی وینیو پر نہیں ہو سکتی، پی سی بی

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ایک ہی وینیو پر نہیں ہو سکتی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے صرف ٹیسٹ سیریز ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، اُمید ہے آسٹریلیا کی ٹیم شیڈول کے مطابق ہی دورہ کرے گی۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو ہر وینیو پر فول پروف سکیورٹی دیں گے، آسٹریلیا کی ٹیم مارچ اپریل میں سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔