Tuesday, April 23, 2024

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دیکر ویمن کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دیکر ویمن کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
April 3, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ تشکیل دیا۔ اوپنر الیسا جین ہیلی نے 170 رنز کی شاندار تراشی۔ ریچل ہینس 68 اور بیتھ مونی 62 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے انیا شروبسولے نے 3 جبکہ صوفی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 285 رنز بناکر 43.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ نٹالی روتھ سکیور نے 148 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ اور جیسکا لوئس جوناسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔