Thursday, April 18, 2024

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ خالصتان ریفرنڈم کیلئے پولنگ

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ خالصتان ریفرنڈم کیلئے پولنگ
January 29, 2023 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - سکھ برادری کے لیے الگ وطن کی کوششیں کے تحت آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ خالصتان ریفرنڈم کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کے سلسلہ میں سکھ برادری کی 2 کلومیٹر تک طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

اس موقع پر سکھ پریس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بھارت سکھ مخالف پراپیگنڈا مہم میں مصروف ہے۔ ریفرنڈم میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ بھارت مشرقی پنجاب میں جبری قبضہ ختم کرے۔ ووٹرز نے عالمی دنیا سے بھارت میں سکھ برادری پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

ریفرنڈم کے موقع پر خالصتان کا نیا نقشہ بھی پیش کیا گیا۔

اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور 7 یورپی ممالک میں کامیاب طریقے سے خالصتان ریفرنڈم ہوچکا ہے۔