کینبرا (92 نیوز) - آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔
حادثہ شمالی آسٹریلیا کے علاقے ڈارون سے 60 کلو میٹر دور کے قریب یہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق Osprey وی 22 ہیلی کاپٹر میں 23 امریکی فوجی موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ آسٹریلیا، امریکا، مشرقی تیمور، انڈونیشیا اور فلپائن کی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقوں کے دوران پیش آیا۔