Friday, March 29, 2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی راولپنڈی میں پریکٹس جاری

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی راولپنڈی میں پریکٹس جاری
March 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی راولپنڈی میں پریکٹس جاری ہے۔

پاکستان سکواڈ تیسرا جبکہ مہمان ٹیم آج پہلا ٹریننگ سیشن کر رہی ہے، قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے لیے بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ میں خامیوں کو دور کیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ کا کہنا ہے پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔ بہت سے آسٹریلوی کھلاڑی پہلی بار پاکستان مین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سکیورٹی کا انتظام بہترین ہے۔

دوسری جانب آج ہونے والی ٹرافی کی رونمائی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ دونوں ٹیموں میں پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔