Thursday, April 18, 2024

آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے

آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے
March 4, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن کی عمر 52 سال تھی، شین وارن نے بال آف دی سنچری کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

سابق جادوگر اسپنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں، شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا شین وارن  کے خلاف کھیلنا ایک اعزاز ہے، کرکٹ کی دنیا میں وہ لیگ اسپنر کے لیے یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والا چلا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شین وارن کی موت پر ٹوئٹ کرتے  کہا ان کے انتقال کا یقین نہیں آرہا، انہوں نے اپنی باؤلنگ سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ زندگی اتنی غیر متوقع ہے، کرکٹ میں شین وارن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لیجنڈ کرکٹر بہت ساری دعاؤں میں رہیں گے۔

قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے شین وارن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال کو کرکٹ کے لیے افسردہ دن قرار دیا۔