Thursday, May 2, 2024

آسٹریلیا آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

آسٹریلیا آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
March 30, 2022 ویب ڈیسک

ویلنگٹن (92 نیوز) - آسٹریلیا آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 157 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 306 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 148رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کیربیئن ویمن ٹیم کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر اور ہیلے میتھوز34 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیس جونسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز کیجانب سے الیسا ہیلی نے 129 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔