Friday, April 26, 2024

آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
January 10, 2022 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) آسٹریلوی عدالت نے سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

آسٹریلوی عدالت نے حکومت کو جوکووچ کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا اور جوکووچ کو نظر بندی سے رہا کرنے کا کہا ہے۔

نواک جوکووچ نے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ویزا منسوخ کرنے کے خلاف عدالت میں چیلنج کیا تھا، سربیا کے ٹینس اسٹار 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے۔