Saturday, April 20, 2024

آسکرایوارڈ، جیسیکا کیسٹیان بہترین اداکارہ، بہترین فلم کوڈا قرار پائی

آسکرایوارڈ، جیسیکا کیسٹیان بہترین اداکارہ، بہترین فلم کوڈا قرار پائی
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - آسکرایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہو گئی، جیسیکا کیسٹیان بہترین اداکارہ، بہترین فلم کوڈا قرار پائی۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسیکا کیسٹیان کو دی آئیز آف ٹیمی فائی کیلئے دیا گیا۔ بہترین فلم کوڈا کیلئے سیان ہیڈر کو ایوارڈ ملا، جس میں معاون اداکار کا ایوارڈ پہلی بار قوم سماعت گویائی سے محروم اداکار ٹرائے کوسٹا کو ملا۔

پاور آف ڈوگ کی ہدایتکارہ جین کیمپن نے آسکر ایوارڈ جیت لیا، بہترین گانے پر بیلی ایلش کو آسکر ایوارڈ ملا، بہترین ڈاکو منٹری کا ایوارڈ سمر آف سول فلم کے حصے میں آیا۔

بہترین ملبوسات کا ایوارڈ کرویلا کیلئے جینی بیون کو دیا گیا، کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین دستاویزی فلم، جاپان کی فلم ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم قرار پائی۔

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کرلیا، پاکستانی نژاد برطانوی رض احمد کی دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ نو ٹائم تو ڈائی نے بہترین گانے کا ایوارڈ جیت لیا۔

تقریب کے دوران میزبان کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی کے بارے میں مذاق کیا تو ویل نے انہیں تقریب میں ہی تھپڑ مار دیا۔ تقریب میں اس واقعے پر پہلے کرس راک نے معافی مانگی جس کے بعد ول اسمتھ کو کنگ رچرڈ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تو انہوں نے بھی اپنےرویے پر معافی مانگ لی۔