Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری کی عمران خان کے اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی مذمت

آصف زرداری کی عمران خان کے اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی مذمت
May 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری کی عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی پر زور مذمت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ احتساب اسے بچنے کی ایک بھونڈی کوشش قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔ عمران خان اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعدذہنی توازن کھو چکا ہے۔ سزا سے بچنے کے لئے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔