Friday, April 26, 2024

آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں الیکشن کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں الیکشن کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
May 8, 2022 ویب ڈیسک

ایبٹ آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے علاوہ تمام جماعتیں الیکشن کے لیے تیارہیں۔

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہوں گے، کہتے ہیں شہبازشریف اور نواز شریف کی قسمت میں لمبی جیل لکھی ہے،

شیخ رشید احمد بولے کہ ہری پور میں بچوں کی جیل میں قید کاٹی کل ایک بندہ کہہ رہا تھا، کپڑے بیچ دوں گا، بدبودار کپڑے تو بلاول بھی نہ خریدے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سعودیہ گئے تو پھٹکار پڑی، دبئی گئے تو پھٹکار پڑی۔ مسجد نبوی ﷺ پر میری جان قربان، وہاں 7 دفعہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہو رہی تھی، ڈاکو، چور لٹیرا وزیراعظم بن گیا۔ رانا ثناء کریمینل ہے، 22 قتل کر چکا ہے، یہ وزیر داخلہ ہے، بلاول میری بلو رانی ہے کچھ نہیں کہوں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو چار مہینے پہلے پتہ تھا کہ باپ کا باپ کون ہے۔ کس نے ان کو اکٹھا کیا پاک فوج کو کہتا ہوں، پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانا ہے۔ جے یو آئی الیکشن پر نکل گئی اچھا ہے، ن لیگ نکل گئی اچھا ہے، ڈیزل اس ملک کا صدر بننا چاہتا ہے، اندازہ لگاؤ۔

شیخ رشید نے کہا کہ سارے کرینوں، جذبے کے ساتھ نکلو، نکلو اسلام آباد کی طرف، کیونکہ عمران خان کو سازش کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ آگ ایوانوں میں، دلوں میں ہے، اپنے تجربے سے کہتا ہوں، نواز، شہباز شریف تمہاری قسمت میں بہت بڑی جیل ہے۔ امپورٹڈ حکومت، سامراجی حکومت مردہ باد۔