Wednesday, April 24, 2024

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
May 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

عدالت سابق صدر کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔

ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔