آصف علی زرداری کی طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین سے ملاقات

لاہور (92 نیوز) - آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک حسین سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا بجٹ میں کاشتکاروں کو خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا اگر میرے ملک کا کاشتکار خوشحال ہے تو ملک خوشحال ہے۔ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا میری ، پیپلز پارٹی کی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
اس موقع پر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کاشتکاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہی اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔