Friday, April 26, 2024

آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا

آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی۔ سابق صدر نے سربراہ ق لیگ کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ جا کر قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آصف زردای کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی ۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں آصف زرداری نے حکومتی اتحاد برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا تھا۔ تمام اتحادیوں نے ملکر مدت پوری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملک کو الیکشن کی طرف دھکیلنا انتہائی خطرناک ثابت ہو گا۔

چودھری شجاعت نے بطور اتحادی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے تمام فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چوہدری شافع حسین  سمیت مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش موجود تھیں۔