Tuesday, May 7, 2024

آشیانہ ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل

آشیانہ ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل
May 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کرلیے گئے۔

احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر 13 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل نے مؤقف پیش کیا نیب ریکارڈ پر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔ ہائیکورٹ نے ضمانتی فیصلے میں شہباز شریف کو ’’گڈبوائے‘‘ کا لقب دیا۔

کیس میں عدالت کی جانب سے دس ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق نیب کی جانب سے مقدمے میں 86 گواہان شامل ہیں، 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے۔ کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔