Friday, March 29, 2024

آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیلنج کر دیا

آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیلنج کر دیا
January 24, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارک لین ریفرنس کو بھی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیلنج کر دیا۔

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں اپنی درخواست میں کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، اس لیے عدالت پارک لین ریفرنس نیب کو واپس کرے یا بری کر دے۔

آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔ آصف علی زرداری کو پہلے ہی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کیس میں ریلیف مل چکا ہے۔ یہی نہیں میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست پر بھی عدالت میں فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔