Friday, April 26, 2024

آصف زرداری کو بڑا ریلیف، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا

آصف زرداری کو بڑا ریلیف، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا
January 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

جج ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔ عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے پہلے آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے ریفرنس واپس بھیجے جا چکے ہیں۔