Thursday, March 28, 2024

آصف زرداری ،فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

آصف زرداری ،فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد
November 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آصف زرداری اور فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہو گئیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف علی زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا میکنزم بنا سکتی ہے۔ فواد چوہدری اور آصف علی زرداری کسی کورٹ آف لا سکے سزا یافتہ نہیں۔ دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازعہ حقائق پر مانگی گئی۔ متنازعہ حقائق کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ ان کو ہوئے نقصان کا مداوا نہیں۔ عدالتوں کے ایسی تحقیقات میں پڑنے سے عوام کا منتخب نمائندوں پر اعتبار کم ہوتا ہے۔ عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے عام سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں۔