Saturday, April 20, 2024

آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری اورسربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ چودھرری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

چودھری شجاعت حسین وفد کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچے، وفد میں چودھری سالک حسین،شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شامل تھے، چودھری شجاعت حسین کی سابق صدر سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں قومی سیاست کے حوالے سے بھی اہم مشاورت بھی ہوئی۔