Tuesday, April 16, 2024

آصف زرداری الیکشن کیلئے تیار، شہباز شریف اور فضل الرحمن فراری ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

آصف زرداری الیکشن کیلئے تیار، شہباز شریف اور فضل الرحمن فراری ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ
March 5, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی عام انتخابات ایک ساتھ کرانے کا مطالبہ کردیا۔ 

اتوار کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ آصف زرداری الیکشن کیلئے تیار۔شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن انتخابات سے فراری ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان، مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے۔ یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کاجن بوتل سے باہر آجائے اور سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان نےعام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے۔ 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر الیکشن کرایا جائے۔