Friday, May 3, 2024

آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کو دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا

آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کو دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا
October 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس کو دبئی سے آنے والی ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے تسلی بخش قرار دے دیا۔

دبئی سے آنے والی ڈاکٹرز کو پاکستانی معالیجین نے بھی آصف زرداری کے علاج اور تمام ٹیسٹس سے متعلق بریف کیا جس کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے آصف زرداری کا علاج درست سمت میں کیا جارہا ہے اور ان کی تمام رپورٹس تسلی بخش ہیں۔

آصف زرداری کے  معائنے کے بعد  ڈاکٹرز کی ٹیم واپس یو اے ای روانہ  ہو گئی۔ اس  سے پہلے وزیر خارجہ  بلاول  بھٹو زرداری  بھی کلفٹن میں واقع نجی اسپتال  پہنچے تھے جبکہ سابق صدر مملکت کی صاحبزادی  آصفہ بھٹو زرداری مسلسل ان کے ہمراہ ہیں۔