Sunday, September 8, 2024

آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
January 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی دوریاں کم ہونے لگیں۔

آصف علی زرداری کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے سیاسی منظرنامے میں پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا۔ آصف زرداری اور فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کی تجاویز کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں زیر غور لانے کا عندیہ بھی دیا۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد آصف زرداری کی تجاویز پر حتمی فیصلہ ہو گا۔

گزشتہ دو روز میں آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو متعدد فون کالز کیں۔