Saturday, July 2, 2022

آسڑیلیا میں ایک دہائی تک حکومت کرنے والی کنزر ویٹو پارٹی کو شکست

آسڑیلیا میں ایک دہائی تک حکومت کرنے والی کنزر ویٹو پارٹی کو شکست
May 22, 2022 ویب ڈیسک

کنبیرا (92 نیوز) - آسڑیلیا میں ایک دہائی تک حکومت کرنے والی کنزر ویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا ہو گیا۔

لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ۔ لیبر پارٹی کو 72، کنزریویٹو کو 55 نشستیں ملیں۔ رہنما لیبر پارٹی انتھونی البانیز کا کہنا ہے آسٹریلیا کے عوام کو ملکی مفادات کے لئے متحد کروں گا۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپویشن رہنما انتھونی الباینز کو مبارک باد دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اب  تک کے  انتخابی  نتائج  کے مطابق  لیبر پارٹی  پارلیمان کی سب سے بڑی پارٹی  بن چکی ہے ۔ پارلیمان  میں اکثریت  کے لئے 76 نشستیں  حاصل  کرنا ضروری  ہیں ۔