Wednesday, April 24, 2024

آرٹیکل 69 بڑا واضح ، اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی

آرٹیکل 69 بڑا واضح ، اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی
April 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آرٹیکل69 بڑا واضح ہے۔ اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا عدالت خود مختار ہے جوڈیشل کمیشن بھی بنا سکتی ہے۔ مریم نواز صاحبہ اور پیپلزپارٹی کے کچھ قائدین نے اس مراسلے کو من گھڑت قرار دیا۔ اگر یہ من گھڑت ہے تو انکوائری کروا لیتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا سفیر کو واشنگٹن سے تبدیل کر دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ سفیر 3 سال کی تکمیل پر واپس اسلام آباد آئے۔ سفیر کی 11 جنوری کو امریکا میں خدمات مکمل ہوئیں۔

 انہوں نے کہا وزیراعظم کو صوابدیدی اختیار ہے وہ صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس دیں۔ تحریک انصاف نے تو نگران وزیراعظم کا نام بھی دے دیا۔ کیا اپوزیشن کی بھی اخلاقی ذمہ داری نہیں کہ نگران وزیراعظم کا نام تجویز کریں۔ ساڑھے تین سال اپوزیشن کہتی رہی مینڈیٹ نہیں مانتے، فوری الیکشن کروائے جائیں۔ دوبارہ تازہ ترین مینڈیٹ ہی فوری حل ہے کہ کون پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کر سکتا ہے۔