Thursday, April 25, 2024

آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کوموقع دے رہا ہے، فواد چودھری

آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کوموقع دے رہا ہے، فواد چودھری
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کوموقع دے رہا ہے۔

وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ  سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، انہیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے غداروں کو دی جاتی ہے۔