منڈی بہاؤالدین (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مفرور سے مشورہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، قانونی کارروائی کریں گے۔
سوموار کو منڈی بہاؤالدین میں لانگ مارچ سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ڈس انفارمیشن سیل غیرملکی میڈیا کو دیئے انٹرویو کو توڑمروڑ کر پیش کررہا ہے، ہم دوستی سب سے چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے اور ملک کو قانون کی حکمرانی کی طرف بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا۔ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، ارکان درخواست لے کر گئے ہیں اُمید ہے چیف جسٹس سنیں گے۔